ریاست منی پور میں زلزلے سے6 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز منی پور کا شہر امفال تھا اور اس کی گہرائی 55
کلو میٹر تھی جس سے متعدد عمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
زلزلے کے جھٹکے، مغربی بنگال، آرونچل پردیش سمیت بنگلہ دیش ، بھوٹان او ر میانما ر میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے اب تک 6 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔